یوم پاکستان پریڈ کے پیش نظر راولپنڈی اسلام آباد میں سخت سیکورٹی انتظامات
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)23 مارچ کو پریڈ کے پیش نظر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے، اسپیشل برانچ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے 200 افسران و جوان تعینات ہوں گے۔ پولیس، ایلیٹ فورس، کمانڈوز،رینجرزکی اضافی نفری 23 مارچ کو پریڈ گرائونڈ کے اطراف میں تعینات کی جائے گی، وفاقی دارالحکومت میں واقع تمام گیسٹ ہائوسز اور تمام ہوٹلز کی خفیہ نگرانی شروع کر دی گئی ، اسلام آباد میں داخلی اور خارجہ راستوں کی مکمل نگرانی اور چیکنگ میں اضافہ کر دیا گیا، اسلام آباد کی ٹریفک کیلئے نئے روٹ میپ جاری کر دیئے گئے۔
سیکیورٹی کے پیش نظر اسلام آباد میں بڑی گاڑیوں کا داخلہ 23مارچ تک ممنوع قرار دیا گیا۔