ترقی کیلئے خواتین کی تمام شعبوں میں شرکت ضروری ہے: امریکی سفارتخانہ
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں متعین امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور جوناتھن پریٹ نے کہا ہے کہ ترقی کیلئے معاشرے کے تمام شعبوں میں خواتین کی شرکت یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ خواتین کو اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے سے روکنا ملک کو آگے بڑھنے سے روکنے کے مترادف ہے۔ جوناتھن پریٹ نے خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق ’’ٹیڈ ایکس‘‘ کی تقریب سے ویڈیو پیغام میں شرکاء کا خیرمقدم کیا اورکہا کہ اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ دنیا بھرمیںخواتین نے گذشتہ چند دہائیوں میں زبردست پیش رفت کی ہے لیکن اس سمت میں مزید بڑھنے کی اب بھی گنجائش موجودہے۔ ٹیڈ ایکس اسلام آباد کا قیام 2010ء میں لایا گیا تھا۔ تقریب میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اوردیگرشہروں سے سینکڑوں شرکاء نے شرکت کی۔