مغربی کنارہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی نوجوان شہید
مقبوضہ بیت المقدس (آن لائن) مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا بیت الحنون میں ایک فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجی پر چاقو کا وار کرنے کی کوشش کی تاہم اس موقع پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔ مذکورہ علاقے میں ہی اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی نوجوان گرفتار بھی کر لئے۔