نظریات پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے، آزادانہ انتخابات کی ذمہ داری پوری کرینگے: وزیراعظم آزاد کشمیر
اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید نے کہا کہ پیپلز پارٹی قانون کی حکمرانی، انصاف کی بالادستی اور عوامی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے اس بے آئین ملک کو آئین دیا اور پسماندہ طبقات کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے بولنے کی طاقت دی اور عوامی حقوق کے لیے آمریت سے ٹکرانے اور عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے سودا بازی نہ کرنے پر تحتہ دار کو چوم لیا اور بے نظیر بھٹو نے پاکستان کے استحکام اور جمہوریت کے فروغ اور غریب اور بے کس عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی اور پاکستا ن کے استحکام کیلئے اپنی جان قربان کردی۔ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا مستقبل اور آئندہ وزیر اعظم ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے جو سنگ میل عبور کئے۔ پارٹی انتخابات میں کلین سویپ کریگی اور اقتدار پرستوں کے تمام عزائم ناکام بنا دیگی۔ کشمیر ہائوس میں پیپلز لائرز فورم کراچی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عقیدے اور نظرئیے کی سیاست کرتی ہے، نظریات پر کبھی کمپرو مائز نہیں کیا جاسکتا۔