• news

حقوق نسواں قانون پر تحفظات دور نہ ہوئے تو احتجاج کا حق محفوظ ہے: فضل الرحمان

لاہور(آئی اےن پی) جے ےوآئی (ف) کے مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے حقوق نسواں بل پر تحفظات دور نہ کےے تو احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہےں‘ جب تک فےصلے پارلےمنٹ مےں نہےں ہوں گے جمہورےت کو خطرات لاحق رہےں گے ‘پروےز مشرف کی بےرو ن ملک روانگی سوالےہ نشان ضرورہے ۔ جے ےو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا امجد خان اور دےگر رہنماﺅں سے ٹےلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہےے کہ اہم فےصلے پوشےدہ پوشےدہ کرنے کی بجائے اہم فےصلے پارلےمنٹ مےں لےکر آئے اور تمام فےصلے پارلےمنٹ کی مشاورت سے ہونے چاہیئں۔ انہوں نے کہا کہ حقوق نسواں بل کے معاملے پر ہم نے قومی امنگوں کی ترجمانی کی اور حکومت نے ہمارے تحفظات دور کر نے کی ےقےن دہانی کروائی ہے اور ہم نے حکومت کو جو ڈےڈ لائن دی ہے اس کا انتظار کر رہے ہےں اور اگر حکومت نے وعدے کے مطابق حقو ق نسواں بل پر ہمارے تحفظات دور نہ ہوئے تو تمام مذہبی جماعتوں نے آئندہ کی حکمت عملی اپرےل مےں طے کر نا کا فےصلہ کر رکھا ہے اور احتجاج کا حق بھی محفوظ رکھتے ہےں ۔ انہوں نے کہا کہ پروےزمشرف بےرون ملک جا چکے ہےں مگر انکی مقدمات عدالتوں مےں ہونے کے باوجود بےرون ملک روانگی سوالےہ نشان ہے۔ دریں اثنا جے یو آئی سکھر کی مجلس عمومی کے اجلاس سے روہڑی میں خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا پاکستان ایک اسلامی ملک ہے حقوق نسواں آئین اور شریعت سے متصادم ہے پاکستان اسلامی ملک ہے اس پر مغربی تہذیب مسلط نہیں ہونے دینگے۔ مسلم لیگ ن نے مذہنی جماعتوں اور اسلامی نظریاتی کونسل سے کسی قسم کا کوئی مشورہ نہیں لیا۔ مغرب ممالک اسلام پر حملہ آوار ہونا چاہتے ہیں عالم کفر متحد ہو کر اسلام کے خلاف گھناﺅنی سازش کر رہا ہے حکومت کو چاہئے کہ حقوق نسواں بل فی الفور ختم کرے۔

ای پیپر-دی نیشن