• news

یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 3 روپے فی لٹر اضافے کا امکان

لاہور (خبر نگار) یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے تین روپے فی لٹر تک ‘اضافہ کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے فی لٹر اور ہائی اوکٹین 3 روپے 48 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 2 روپے 27 پیسے، لائٹ دیزل 2 روپے 98 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 8 پیسے فی لٹر اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے عرب لائیٹ خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے نرخوں میں اضافہ کرنا پڑیگا۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت جی ایس ٹی میں کمی کر کے قیمتیں برقرار رکھ سکتی ہے۔
پٹرول/ امکان

ای پیپر-دی نیشن