پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا‘ پہلے روز صرف گیس چوری بل آئیگا‘ حکومت اعتماد میں لے گی : خورشید شاہ
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پارلیمنٹ کے دونوں اےوانوں کا مشترکہ اجلاس آج شام بجے 5 بجے ہو گا۔ اجلاس 4 روز جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران پی آئی اے کو کارپوریشن سے کمپنی مےں تبدےل کرنے کے بل 2015 سمیت اپوزےشن کے 5بل پےش ہونے کا امکان ہے جن مےں زنا بالجبر، غیرت کے نام پر قتل، نجکاری کمیشن، دوران حراست تشدد یا اموات اور سول سروس میں اصلاحات کے بل شامل ہیں۔ موجودہ حکومت کے دور میں یہ ساتواں مشترکہ اجلاس ہوگا۔ مشترکہ اجلاس سے قبل ہاﺅس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں ایجنڈے سمیت کارروائی کے ایام کا تعین کیا جائےگا‘ اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بھی پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہو گا جس میں اجلاس کی حکمت عملی تےار کی جائے گی۔ حکومت پارلےمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی آئی اے کو کارپوریشن سے کمپنی مےں تبدےل کرنے کے بل 2015 کو اتفاق رائے سے پےش کرنے کی کوشش کرے گی حکومت اپوزیشن کے 5بل بھی مشترکہ اجلاس میں پےش کرنے پر آمادہ ہو گئی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینٹ مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔ پارلےمنٹ کے اجلاس مےں وزیر اعظم محمد نواز شریف بھی شرکت کرےںگے۔ مشترکہ اجلاس کے سلسلے میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے الگ الگ مشاورتی اجلاس بھی ہوں گے۔ حکومتی عہدیدار اور ماہرین آج دوپہر دو بجے سپیکر لاﺅنج میں پارلیمانی رہنماﺅں کو پی آئی اے کو کارپورےشن سے کمپنی مےں تبدےل کرنے کے بل پر بریفنگ دینگے۔ ےہ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار اےاز صادق کی طرف سے طلب کردہ ہے۔ اس دوران پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں قومی اسمبلی اور سےنےٹ میں حکومت اور اپوزیشن کے رہنماﺅں کے مشترکہ اجلاس مےں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی اجلاس مےں مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، ایم کیو ایم ، جماعت اسلامی، جے یو آئی (ف)، قومیت پرست اور دیگر جماعتوں کے رہنما شریک ہوں گے۔ اجلاس مےں چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی بھی شرکت کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پی آئی اے بل پر اپوزیشن جماعتوں سے ”کچھ لو کچھ دو“ کی بنیاد پر مفاہمت کیلئے کوشاں ہے۔ آج کے مشاورتی اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کی رولنگ اور صدر کو لکھے خط کی کاپیاں بھی منگوا لی گئی ہیں۔ حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمےان پی آئی اے کی نجکاری کے بل پر مفاہمت کا قوی امکان ہے۔ حکومتی اتحاد مےں شامل جماعتیں پی آئی اے نجکاری بل پر حکومت کے ساتھ ہیں اور ان کی حمایت سے یہ بل پارلےمنٹ کے مشترکہ اجلاس مےں منظور کرا سکتی ہے۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب شیخ نے نوائے وقت سے بات چیت کرتے کہا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے پر پی آئی اے کو کارپوریشن سے کمپنی جمیں تبدیل کرانے کے بل سمیت اپوزیشن کے بل شامل ہونگے۔ آئی این پی کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے شاہ محمود قریشی‘ ق لیگ کے رہنما‘ اے این پی کے غلام احمد بلور‘ قومی وطن پارٹی کے آفتاب‘ شیرپاﺅ اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ‘ متحدہ کے فاروق ستار سے رابطے کرکے متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دیدی‘ اجلاس میں پی آئی اے بل سے متعلق مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس (آج) شام چار بجے ہو گا۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ اپوزیشن نے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مشترکہ اجلاس کے پہلے دن صرف گیس چوری کا بل پیش ہو گا‘ دیگر امور پر حکومت پہلے اپوزیشن کو اعتماد میں لے گی۔ مشترکہ اجلاس پر حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ہوں گے اس کے بعد اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طے ہے۔ حکومت نے پی آئی اے بل سے پہلے ہمیں اعتماد میں لینے کا وعدہ کیا ہے وعدہ خلافی کی تو اپوزیشن جماعتیں مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں گی۔
اسلام آباد(محمد نواز رضا+وقائع نگار خصوصی) با خبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتیں ”کچھ لو کچھ دو“ کے فارمولے کے تحت پی آئی اے کو کار پوریشن سے کمپنی میں تبدیل کرنے کی منظوری اپوزیشن کے 5بلوں کی منظوری سے مشروط کریگی۔ آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس بھر کے ایجنڈے پر پی آئی اے کی نجکاری کے بل کے علاوہ اپوزیشن کے5بل زنا بالجبر، غیرت کے نام پر قتل، نجکاری کمشن، دوران حراست تشدد یا اموات اور سول سروس میں اصلاحات شامل ہیں اپوزیشن کی جانب سے حکومت سے اس بات پر کمنٹ لی جائیگی، وہ آج کے اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کے بارے میں بل کو پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کے بل بوتے پر منظور نہیں کرائیگی۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے قبل حکومت اور حاضرین کی جانب سے پارلیمانی لیڈروں کو پی آئی اے کی نجکاری کے بل کے بارے میں دی جانیوالی بریفنگ میں سودے بازی کی جائیگی ۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماﺅں کا آج 4 بجے سہ پہر اجلاس طلب کر لیا ہے جس سے فاروق ستار آفتاب شیر پاﺅ، غلام احمد بلور، صاحبزادہ طارق اللہ اور عثمان خان ترکئی شرکت کریں گے۔ حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری بل منظور کرانے کی کوشش کی تو اپوزیشن بائیکاٹ کر دیگی، اپوزیشن پارلیمنٹ کا اجلاس 4,3روز تک جاری رکھنا چاہتی ہے۔
اپوزیشن / سودے بازی