• news

زندگی بہت مختصر، دونوں ممالک کو امن سے رہنا چاہئے: زینت امان

لاہور (کلچرل رپورٹر) بھارت کی معروف گلوکارہ زینت امان نے کہا کہ پاکستان خصوصاً لاہور بہت خوبصورت ہے مجھے یہاں بہت پہلے آنا چاہئے تھا میں نے لاہور میں آکر محسوس کیا ہے کہ میں نے لاہور آنے میں دیر کر دی ہے۔ یہاں کے لوگ دل والے ہیں پیار کرنے والے ہیں لاہور شہر پیارا ہے کل تھوڑا سا موقع ملا گھومنے کا، میں سوچ رہی تھی کہ میں اس لئے پہلے کیوں نہیں آئی میں آپ لوگوں کے پیار کی بہت شکر گزار ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس میں کیا انہوں نے کہاکہ چیئریٹی کرنے والی جو آرگنائزیشن بھی مجھے بلائے گی میں ضرور آؤں گی۔ پاکستان خصوصاً پنجاب کے کھانے بہت مزیدار ہیں ۔پاکستان اور بھارت میں بہت سی چیزیں ایک جیسی ہیں میوزک، رہن سہن، کشیدہ کاری اور فیشن میں کافی حد تک یکسانیت ہے ہمارے بھارت ان کی لڑکیاں پاکستانی فیشن کی دلدادہ ہیں۔بھارت میں پشاور سے تعلق رکھنے والے بہت سے اداکارائیں میں نے سنا ہے کہ تقسیم ہند سے پہلے لاہور فلم سازی کا مرکز میں اولڈ لاہور دیکھنا چاہتی ہوں زینت امان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے لوگ امن چاہتے ہیں۔ زندگی بہت مختصر ہے امن سے ہی رہنا چاہئے جب میں عروج پر تھی اور پاکستان سے لوگ یوسف صاحب (دلیپ کمار) کو ملنے کیلئے جاتے تھے تو یوسف صاحب سائرہ بانو مجھے بلاشبہ اور کہتے کہ پاکستان کے کچھ لوگ آپ سے ملنا چاہتے ہیں میرا کام پاکستان کے لوگ پسند کرتے تھے اس لئے مجھے ملنا چاہتے تھے اور ملتے تھے ایک پاکستانی کرکٹر کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب ہمارے بچے بڑے ہو گئے ہیں ہمیں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔ ہماری لڑکیاں بہت خوبصورت ہیں دیپکاپڈکون، پریکانکا چوپڑا، بہت ٹیلنٹڈ لڑکیاں ہیں ٹیلنٹ کیلئے بارڈر نہیں ہونا چاہئے۔ شان پاکستان شو کا حصہ بن کر بہت خوشی محسوس کر رہی ہوں شان پاکستان شو کی آرگنائزر نے کہا کہ شان پاکستان شو دونوں ملکوں کے لوگوں کو قریب لانے کا ایک اہم موقع ہے۔ بعد ازاں شان پاکستان، کیا دلی کیا لاہور کے سلسلے کی پہلی تقریب ’’ایک شام دوستی کے نام‘‘ رائل پام کلب میں منعقد ہوئی ۔جس میں بھارت سے معروف گلوکارہ ریکھا بھردواج اور شیوم بینڈ جبکہ پاکستان کی طرف سے گلوکارہ اسرار اور مائی دھائی نے پرفارم کیا۔

ای پیپر-دی نیشن