• news

سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کا کام تیز، 18 سے زائد کنوئوں کی ڈرلنگ کسی بھی جگہ کامیابی حاصل نہیں ہو سکی

اسلام آباد (آن لائن) بحرہند میں تیل و گیس کے وافر ذخائر کی موجودگی کے بعد سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کا کام تیز کر دیا گیا ہے اور اب تک 18 سے زائد کنوئوں کی ڈرلنگ کی گئی ہے تاہم کسی ایک جگہ پر بھی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ۔ آن لائن کو ملنے والی سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان پٹرولیم لمٹیڈ نے سمندر کے اندر سے گیس اور تیل کے ذخائر دریافت کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ سروے کے مطابق بحرہند میں تیل اور گیس کے وافر ذخائر موجود ہیں لیکن ان کو نکالنے میں ابھی تک کامیابی نہیں ہو سکی حکومت پاکستان نے سمندر کے اندر تلاش کرنے والی کمپنیوں کو بھاری مراعات دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق سمندر کے اندر تیل کے کنوئوں کو ڈرلنگ پر 100 ملین سے زائد کے اخراجات آتے ہیں بھاری اخراجات کے بعد بھی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی یہ 12 کنویں مکران کے ساحل کے قریب ڈرلنگ کی گئی تھے۔

ای پیپر-دی نیشن