• news

نئی دہلی میں سیریل ڈاگ کلر بھی سامنے آ گیا

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں خواتین پر بڑھتے مجرمانہ حملوں کے بعد اب سیریل ڈاگ کلر بھی سامنے آ گیا۔ اس نامعلوم جنونی شخص نے میٹرو ٹرین کے گرین پارک سٹیشن کی سیڑھیوں پر 3 کتوں کو خنجر کر کے بیدردی سے ہلاک کر دیا اور ایک پلے کی بھی جان لے لی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ نئی دہلی کے دیگر علاقوں میں بھی آوارہ اور پالتو کتوں کی بیدردی سے ہلاک کیے جانے کی شکایات ملی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن