• news

راہداری کے مغربی روٹ پر 3 جامعات تعمیر کر رہے ہیں: احسن اقبال

اسلام آباد (این این آئی) ترقی اور منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان اور فاٹا میں پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر تین جامعات بنائی جارہی ہیں ٗ سی پی ای سی سے خطے کی تین ارب آبادی کو فائدہ ہوگا ٗ خطے کو آپس میں منسلک کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹیاں حکومتی پروگرام کا حصہ ہیں جس کے تحت بجلی کی پیداوار اور انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ معیاری تعلیم پر بھی فوکس کیا جائے۔ اس منصوبے سے ملک کے غیر ترقی یافتہ علاقے سب سے زیادہ فائدہ اٹھائیں گے ٗ اس کے اثرات کوئٹہ سے گوادر تک منصوبے کے مغربی روٹ پر نظر آنے لگے ہیں جو رواں سال مکمل کرلیا جائیگا۔ مرکزی اور مغربی روٹ مکمل ہونے کی جانب بڑھیں گے تو بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوجائیگا۔بھارت کو بھی پاک چین راہداری منصوبے کی افادیت کا احساس ہوگیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن