• news

مذہب کے نام پر دہشت گردی چیلنج بن گئی، ہمیں اپنے اندر وسعت پیدا کرنی ہو گی: ساجد نقوی

حیدر آباد تھل (نامہ نگار) مذہب کے نام پر دہشت گردی ہمارے لیے چیلنج ہے۔ اسلام قتل و غارت کی قطعی اجازت نہیں دیتا۔ تمام امت مسلمہ کا متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ملت جعفریہ کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی نے یہاں جامع قادریہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اندر وسعت پیدا کرنی ہو گی۔ حکومت علمائے کرام کے خلاف پنجاب بھر میں مقدمات فی الفور خارج کرے۔

ای پیپر-دی نیشن