+ ایشیائی ترقیاتی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر وارنر لیپاچ کی اسحاق ڈار سے ملاقات ، بنک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی دعوت
اسلام آباد (آن لائن) ایشیائی ترقیاتی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر وارنر لیپاچ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر وارنر لیپاچ نے وزیر خزانہ کو مئی میں ہونے والی بنک کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے بنک کے وائس پریذیڈنٹ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جو اپریل میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے ایشیائی ترقیاتی بنک کی مسلسل سپورٹ کو سراہا۔ اس موقع پر فنانس ڈویژن اور اقتصادی امور کی ڈویژن کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔