• news

پنجاب میں کپاس کی پیداوار 44.68 فیصد ملک بھر کی درجنوں جننگ فیکٹریاں قبل ازوقت بند

لاہور(کامرس رپورٹر) رواں سیزن کے دوران اب تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں مجموعی طور پر 97 لاکھ 48 ہزار 518 بیلز کے برابر پھٹی لائی گئی،، جو گزشتہ سال سے 50 لاکھ 37 ہزار بیلز کم ہے،، گزشتہ سال ایک کروڑ 47 لاکھ 85 ہزار 747 بیلز کے برابر پھٹی لائی گئی تھی پنجاب کی پیداوار میں 44.68 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ سندھ کی پیداور فیصد کم ہوئی،، فیکٹریاں بند یا پوری آپریشنل نہ ہونے کی وجہ سے ٹیکسٹائل ملوں نے بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا 36 فیصد کم روئی خریدی گئی 15 مارچ تک ٹیکسٹائل ملوں کی طرف سے مجموعی طور پر 87 لاکھ 45 ہزار 514 بیلز روئی خریدی گئی جبکہ کپاس کی برآمد بھی 24 فیصد کمی کے بعد 3 لاکھ 61 ہزار 241 بیلز رہی،، پیداوار میں ریکارڈ کمی کے باعث 67 فیصد جننگ فیکٹریاں بھی قبل از وقت بند ہوگئیں اس وقت ملک میں صرف 37 جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں گزشتہ سال اس وقت تک 112 جننگ فیکٹریاں چل رہی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن