• news

100 ارب صحیح معنوں میں خرچ ہوں تو زرعی انقلاب برپا ہو سکتا ہے: میاں مقصود

لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے زراعت اور کسانوں کی ترقی کے لئے100ارب روپے کے پیکیج کے اعلان خوش آئند امر ہے۔ زرعی ملک ہونے کے ناطے70فیصدکے قریب آبادی شعبہ زراعت سے وابستہ ہے۔اس کو نظر انداز کرکے ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ ایک طرف حکومت پنجاب کی جانب سے کسانوں کی فلاح وبہبود کے لئے100ارب روپے دینے سے کاشتکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ دوسری جانب خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس پیکیج کاحشر بھی وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پیکیج جیسانہ ہو جس کے ثمرات سے کسان آج تک محروم ہیں۔ ملکی معیشت میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔100ارب روپے کے زرعی پیکیج سے انقلاب برپاکیا جاسکتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایماندار افسروں کی زیرنگرانی کاشتکاروںکو ریلیف فراہم کریں۔اس حوالے سے حکومت ریلیف پیکیج اور کاشتکاروں کے درمیان رکاوٹیں کھڑے کرنے والوں اور خردبرد کرکے دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں سے آئینی ہاتھوں سے نمٹاجائے۔

ای پیپر-دی نیشن