• news

سپیشل ایجوکیشن پنجاب کے زیر اہتمام ڈون سنڈ روم ڈے کی تقریبات کا آغاز

لاہور( پ ر) پوری دنیا میں 21 مارچ ڈون سنڈ روم ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ اس سال محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب نے لاہور میں ڈون سنڈ روم گروپ پاکستان کے تعاون سے جیلانی پارک میں روہ آگاہی مہم کا انعقاد کیا ہے ۔ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور پنجاب ، ویلفیئر ٹرسٹ فارڈس ایبلیٹی اور دیگر این جی اوز نے بھرپور شرکت کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے شائستہ پرویز ملک اور کمشنر لاہور عبد اللہ سنبل تھے ۔ شیخ پرویز ، عبد اللہ ملک ، درشہوار اور دیگر نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔ خطبہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن فاضل چیمہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ معذوروں کے تمام دنوں کو خصوصی طور پر منائے گا ۔ اور معذوروں کو معاشرے میں اعلیٰ مقام اور اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا ۔ ایم این اے شائستہ پرویز ملک نے کہا وہ حکومت سے اس سلسلے میں قانون سازی سمیت خصوصی بچوں کو معاشرے کے کامیاب شہری بنانے کیلئے دیگر اقدامات کی بھرپور سفارش کریں گی ۔

ای پیپر-دی نیشن