بھارت میں کسی اقلیت کے حقوق محفوظ نہیں، محمد ناصر اقبال خان
لاہور (خبر نگار)ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور محمدفاروق چوہان نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت کسی اقلیت کے حقوق محفوظ نہیں ہیں،بھارتی بربریت قابل مذمت ہے۔ مسلما ن گھٹ گھٹ کرجی رہے ہیں جبکہ حکمرانوں سمیت ریاستی اداروں کوان سے کوئی ہمدردی نہیں ۔بھارت میںمسلمانوں کی نسل کشی پراقوام متحدہ اورپاکستان سمیت مقتدرقوتوں کی مجرمانہ خاموشی شرمناک ہے۔ ہندو انتہاپسند لوگ مودی سرکار کے آشیرباد سے مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلتے ہیں۔بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں دومسلمانوںکومحض گائے ذبح کرنے کے شبہ میں بہیمانہ تشدد کرنے کے بعد درخت سے لٹکاکرپھانسی دے دی گئی جبکہ سکیورٹی فورسز نے الٹا مقتول نوجوانوں کے ورثا کواحتجاج کرنے کی پاداش میں تشدد کانشانہ بنایا ۔