جمہوریت کے علاوہ کوئی نظام عوام کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا: مرزا جاوید
رائے ونڈ (نامہ نگار) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب مرزا محمد جاوید نے کہا کہ جمہوریت کے علاوہ کوئی نظام عوام کو فائدہ نہیں پہنچاسکتا، پاک چین اقتصادی راہداری انقلابی منصوبہ ہے جو خطے کی تقدیر بدل دے گا ۔ وزیر اعلی شہباز شریف نے زراعت اورکسانوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے 100 ارب روپے کے تاریخی پیکیج کا اعلان کرکے ثابت کردیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے سوا کوئی دوسری جماعت ملک وقوم کی خیر خواہ نہیں۔