• news

تحفظ خواتین قانون غیر شرعی دو قومی نظریے کے خلاف ہے: ملی مجلس شرعی

لاہور( خصوصی نامہ نگار) ملی مجلس شرعی نے کہا ہے کہ تحفظ حقوق خواتین قانون غیرشر عی اور دوقومی نظریے کے خلاف ہے حکومت اسلام اور آئین سے متصادم اس قانون کو فی الفور واپس لے، خواتین کے حقوق کے نام پر بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، اسلام نے جو حقوق خواتین کو دیے ہیں دنیا کا کوئی معاشرہ اس کے برابر عورتوں کو عزت و توقیر نہیں دے سکتا، حکمران ڈالرز کی خاطر مغرب کو خوش کرنے کیلئے مغربی تہذیب یہاں نافذ کرنا چاہیے ہیں ۔ جس کی اسلامیان پاکستان ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہا صدر مفتی محمد خان ، سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد امین و دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن