• news

مسائل اللہ تعالیٰ سے دوری کا نتیجہ ہیں، قوم اجتماعی توبہ کرے: میاں جمیل

لاہور(خبر نگار) انفرادی و اجتماعی مسائل اللہ تعالیٰ سے دوری کا نتیجہ ہیں، ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمدجمیل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم اجتماعی توبہ کرے۔ موسموں کی بے وقت تبدیلی کا سبب ہماری بد اعمالیوں کے باعث اللہ تعالیٰ کی ناراضی ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں اسلامی تعلیمات کو عام کیا جائے اور نوجوان نسل کی عملی تربیت کی جائے، میاں محمد جمیل نے کہا کہ اسلام نے حقوق اللہ اور حقوق العباد دونوں کی کما حقہ ادائیگی کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا و آخرت کی کامیابی کیلئے دونوں قسم کے حقوق وفرائض کی ادائیگی ضروری ہے۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ علماء منبر و محراب کے وارث ہیں لہٰذا ان کو معاشرے میں عملی نمونہ بنانا چاہئے تا کہ لوگ ان سے رہنمائی حاصل کر سکیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے معاشرے میں علماء کا عمل کردار نہ ہونے کے باعث ان کے نماز، روزہ تک کیلئے محدود کر دیا گیا اور دینی و دنیاوی معاملات کو الگ الگ کر کے مذہب کو روز مرہ کے معاملات سے دور رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن