عزیز ظفر آزاد روبصحت سیاسی و دینی شخصیات نے عیادت کی
پاکستان قومی زبان تحریک کے رہنما عزیز ظفر آزاد کی صحت بتدریج بہتر ہو رہی ہے‘ لیکن ان کے معالج نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پیر صدرالدین راشدی‘ الطاف حسن قریشی‘ رئوف طاہر‘ نصیب اللہ گردیزی‘ ایس ایم ظفر‘ خواجہ کوکب اقبال‘ کرنل عبدالرزاق بگٹی‘ افتخار مجاز سمیت اہم قومی شخصیات اور سجادہ نشین درگاہ سندر شریف پیر سید حبیب عرفانی کی جانب سے خصوصی وفد نے عزیز ظفر آزاد کی عیادت کی۔ ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔