• news

مولانا محمد عبیداللہ کی وفات پر دینی شخصیات کا اظہارتعزیت

لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک خدام اہلسنت کے سربراہ مولانا قاضی ظہور الحسن اظہر‘ مفتی شیر محمد علوی‘ مفتی ابوبکر علوی‘ مولانا عبدالجبار سلفی‘ مولانا زاہد حسین رشیدی نے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا محمد عبیداللہ کی وفات پر جامعہ اشرفیہ لاہور میں مولانا حافظ فضل الرحیم‘ قاری ارشد عبید‘ قاری احمد عبید‘ امجد عبید‘ حافظ اسعد عبید اور حافظ اجود عبید سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا عبیداللہ نے دین اسلام کی بہترین خدمت سرانجام دی۔ ان کی دین اسلام کیلئے سنہری خدمات اور روشن زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے مرحوم کیلئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔

ای پیپر-دی نیشن