وفاق المدارس الشیعہ کی مجلس اعلیٰ اور کابینہ کا مشترکہ اجلاس کل طلب
لاہور(خصوصی نامہ نگار) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے ادارے مجلس اعلٰی اور مرکزی کابینہ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔جامعۃ المنتظر ماڈل ٹاون میں ہونے والے اجلاس کی صدارت وفاق المدارس الشیعہ کے صدرحافظ ریاض حسین نجفی کریں گے۔ جس میںعلامہ ساجد علی نقوی، علامہ شیخ محسن علی نجفی، علامہ رضی جعفرنقوی ، علامہ شیخ محمد محسن مہدوی، علامہ غلا م حسن جاڑا، علامہ ملک اعجاز حسین نجفی شریک ہوں گے۔