• news

مشرف کا بیرون ملک جانا قانون میں سقم کی نشاندہی کرتا ہے: عطاء المہیمن بخاری

لاہور(خصوصی نامہ نگار) مجلس احرار اسلام کی مرکزی مجلس عاملہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو ملک سے باہر جانے کی اجاز ت دینا نہ صرف آئین کے آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ قانون صرف کمزور و ناتواں کے لیے ہوتا ہے۔ جب تک ہم ’’استثنائ‘‘ کی پالیسی ترک نہیں کرتے قانون کی عمل داری کی باتیں محض مذاق بن رہی ہیں۔ احرار کی مرکزی مجلس عاملہ کا ایک اجلاس گزشتہ روز جماعت کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری کی صدارت میں دارِبنی ہاشم ملتان میں منعقد ہوا اور اس میں خالد شبیر احمد، سید کفیل بخاری، عبداللطیف خالد چیمہ، قاری محمد یوسف احرار،مولانا مغیرہ، ڈاکٹر محمدظہیر حیدری، خاور حسین بٹ، میاں اویس، مولانا تنویر الحسن احرار، مولانا کریم اللہ احرار، سید عطاء المنان بخاری اور دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن