• news

ختم نبوت کانفرنس کے حوالے سے اجلاس کا اہتمام

لاہور(خصوصی نامہ نگار) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام -9 اپریل کو ایوانِ اقبال لاہور میں ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات کے سلسلہ میں ایک اہم اجلاس انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی راہنما مولانا قاری محمد رفیق وجھوی کی زیر صدارت ہوا جس میں مولانا انتظار حسین، صاحبزادہ مولانا محمد شفیق وجھوی، مولانا عنایت اللہ قادری، مولانا عبدالقوی، مولانا محمد امجد، مولانا عبداللہ قاسمی، مولانا ظہور احمد، مولانا محمد میاں، مولانا وفاء الرحمن اور مولانا اسلم میاں سمیت دیگر علماء نے شرکت کی ۔اجلاس میں کمیٹیاں قائم کر دی گئیں ۔

ای پیپر-دی نیشن