چیئر مین جیل ریفارمز کمیٹی پنجاب بار کونسل بننے پر عبداللطیف ہنجرا کو مبارک باد
لاہور(خبر نگار) ممبر پنجاب کونسل عبداللطیف ہنجرا ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کو چیئر مین جیل ریفارمز کمیٹی پنجاب بار کونسل بننے پر سینئر وکلاء نے مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ بار کے وقار کی بلندیوں کیلئے بھر پور جدو جہد کرینگے۔ دریں اثناء عبداللطیف ہنجرا نے کہا کہ پنجاب بار کونسل کے پلیٹ فارم سے وکلاء کی عزت اور پنجاب بھر کی ڈسٹرکٹ و تحصیل بار ایسوسی ایشن کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔