• news

شجر کاری صدقہ جاریہ، صحت مند، معاشرے کی بنیاد ہے: رینجرز ونگ کمانڈر

لاہور (خبر نگار) رینجرز ونگ کمانڈر کالا خطائی نے کہا ہے کہ شجرکاری صدقہ جاریہ بھی ہے اور صحتمند معاشرے کی بنیاد بھی ۔ہر ذمہ دارپاکستانی شہری کو شجر کاری اور تحفظ جنگلی حیات میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ شجر کاری اور صاف ستھرا ماحول آنے والی نسلوں کیلئے سرمایہ ہے ۔ااپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا اور خوشگوار رکھنا ہم سب کی اجتماعی و اخلاقی ذمہ داری ہے ۔ وہ گذشتہ روز شجر کاری اور تحفظ جنگلی حیات مہم کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔رینجرز ترجمان کے مطابق ڈائریکٹرجنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) کی ہدایت کے مطابق20مارچ کو کالا خطائی رینجرز ہیڈ کوارٹرز اور بارڈر ایریا میں شجرکاری اور تحفظ جنگلی حیات کی مہم شروع ہوئی ۔مہم برائے شجرکاری و تحفظ جنگلی حیات کے سلسلے میں رینجرز ونگ ہیڈ کوارٹر ز کالا خطائی اور رینجرز پبلک سکول اور قریبی علاقہ جات سمیت بارڈر ایریا کے متعدد گائوں میں رینجرز ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل وسیم احمد ملک اور کمپنی کمانڈرز نے تقریبات کا انعقاد کیا۔ ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل وسیم احمد ملک نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے طلباء ہماری قوم کا مستقبل ہیں۔ ہمارے طلباء کو اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ماحول کو خوشگوار بنانے کیلئے شجرکاری جیسی صحتمند انہ سرگرمیوں میںبھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن