• news

راجستھان کی جنگی مشقوں میں بھارتی فضائیہ کے لڑاکا ’’تیجا‘‘ طیارے کارکردگی نہ دکھا سکے

نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارتی فضائیہ میں شامل لائٹ کومبیٹ تیجا طیارے جنگی مشقوں میں ناکام ثابت ہوئے۔ ایئرفورس کے اعلیٰ حکام نے تحقیقات کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو راجستھان کے شہر پوکھران میں بھارتی فوج کی جنگی مشقیں ’’آئرن فسٹ 2016ئ‘‘ کے نام سے ہوئیں جن میں جدید لڑاکا ’’تیجا‘‘ طیاروں کو بھی آزمایا گیا مگر طیاروں سے داغے گئے میزائل اور بم اپنے ہدف کو ٹارگٹ کرنے میں ناکام رہے۔ بھارتی ایئر چیف نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ بھارتی ایئرفورس کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ طیاروں میں کوئی خرابی نہیں۔ اسرائیل کے بنے ہوئے لیزر گائیڈڈ یونٹ نے صحیح طریقے سے کام نہیں کیا جس سے طیارے اپنے ہدف کو ٹارگٹ نہ کر پائے۔ اس طرح کے دو چار ’’مس فائر‘‘ جنگی مشقوں میں عام ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن