پی آئی اے کو مالی مدد کی ضرورت ہے: سیکرٹری ایوی ایشن : ہر ممکن مدد کرینگے ‘وزیر خزانہ
اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت پی آئی اے کے مالی معاملات پر اجلاس ہوا۔ سپیکر ایوی ایشن نے بریفنگ میں کہا کہ پی آئی اے کو مالی مدد کی ضرورت ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت پی آئی اے کی بہتری کیلئے ہر ممکن مدد کریگی، حکومت مدد کے بدلے میں بہتر کارکردگی چاہتی ہے۔