• news

ننکانہ:ضلعی انتظامیہ انتظار کرتی رہی، شہبازشریف نہ آئے، دورہ ملتوی ہونے پر افسران نے سکھ کا سانس لیا، دن بھر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

ننکانہ صاحب(نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ننکانہ صاحب متوقع آمد پر ضلعی انتظامیہ سارا دن انتظارکرتی رہی، شام کو معلوم ہوا کہ وزیراعلیٰ کا دورہ ننکانہ صاحب ملتوی ہوگیا جس کے باعث افسران نے سکھ کا سانس لیا، وزیراعلیٰ کی ننکانہ آمد کے موقع پر شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہاکی سٹیڈیم ننکانہ صاحب میں ہیلی پیڈ بناکر پروٹوکول عملہ کو تعینات کردیا گیا، ہاکی سٹیڈیم کے اطراف میں گھروں کی چھتوں پر سکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کے علاوہ پولیس کی گاڑیاں سارا دن شہر بھر کا چکر لگاتی رہیں اس موقع پر ٹی ایم اے، ٹریفک پولیس اور ڈی سی او آفس سمیت دیگر دفاتر کے کام ٹھپ رہے جس سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ای پیپر-دی نیشن