• news

شیخوپورہ قتل کیس‘ سپریم کورٹ نے ناکافی شواہد پر ملزم کو بری کر دیا

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ مجرم حمید احمد نے 2002ء میں شیخوپورہ میں نثار نامی شخص کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا تھا ٹرائل کورٹ نے مجرم حمید احمد کو سزائے موت سنائی جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی تھی، اپنی عمر قید کی سزا کے خلاف مجرم حمید احمد نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن