• news

نارنگ: لاہور جانیوالی ٹرین کا انجن 2 جگہ پر فیل ہو گیا، مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا

نارنگ منڈی (نامہ نگار) نارووال سے لاہور جانے والی فیض احمد فیض ایکسپریس کا انجن دو جگہ پر فیل ہوگیا جس کے باعث سینکڑوں مسافروں اور ملازم پیشہ افراد کو شدید پریشانی اٹھانا پڑی۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹرین جب نارنگ منڈی کے نواحی گائوں شاہ سلطان کے قریب پہنچی تو اچانک انجن بند ہو گیا بعدازاں ایک گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد ڈرائیور نے انجن درست کیا تو کالاخطائی جا کر انجن پھر بند ہو گیا جس کی وجہ سے ٹرین کئی گھنٹے تاخیرکا شکار ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن