• news

لاہور پولیس میں آئوٹ آف ٹرن ترقیاں، 5 رکنی جائزہ کمیٹی نے کام شروع کردیا

لاہور (نامہ نگار) لاہور پولیس میں آئوٹ آف ٹرن ترقی پانے والے افسوں سے ترقیاں واپس لینے اور اس حوالے سے تمام امور کا جائزہ لینے کیلئے بنائی گئی پانچ رکنی پولیس افسروں کی کمیٹی نے کام شروع کردیا ہے۔ کمیٹی میں ایس ایس پی ایڈمن لاہور زاہد محمود، ایس ایس پی ڈسپلن سہیل سکھیرا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسن مشتاق سکھیرا اور ایس پی لیگل بھی شامل ہیں۔ اس کمیٹی نے عدالتی احکامات پر آئوٹ آف ٹرن ترقی پانے والے لاہور کے 2800 پولیس افسروں و ملازمین کی ترقیوں کی واپسی کیسز کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ کمیٹی اس حوالے سے صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے کہ افسروں اور اہلکاروں کو ملنے والے آئوٹ آف ٹرن ترقی کو واپس لیا جائے۔ جو ترقیاں میرٹ پر حاصل کیں انہیں بحال رکھا جائے۔ ذرائع کے مطابق اعلی عدلہ کی جانب سے لارجر بنچ تشکیل دینے کے فیصلے کے بعد پولیس حکام بنچ کی تشکیل اور ان کے احکامات کی روشنی میں اس صورتحال کو عمل جامع پہنانے کیلئے معاملے کو طول دے رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن