سرائے مغل: 18 روز قبل خاوند کے ہاتھوں جھلسنے والی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی
سرائے مغل (نامہ نگار) خاوند کے ہاتھوں جھلسنے والی خاتون 18روز بعد ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کنگن پور کے رہائشی الطاف حسین کی بہن کی شادی سرائے مغل کے علاقے لالو کہچیاں میں ناصر کے ساتھ ہوئی اولاد نہ ہونے پر ناصر نے اپنی بھابھی غزالہ بی بی اور طالب کے ساتھ مل کر اپنی بیوی واجدہ کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی جس کے نتیجہ میں وہ بری طرح جھلس گئی۔ واجدہ بی بی کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 18 روز زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد وہ دم توڑ گئی۔