امریکہ کے تعاون سے گومل زام منصوبہ مکمل،سوا 7 کروڑ ڈالر لاگت آئی
اسلام آباد (آئی این پی) امریکہ کے تعاون سے پاکستان کے شمال مغرب سوا 7 کروڑ ڈالر کی لاگت سے گومل زام منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے جس سے خیبر پی کے میں ایک لاکھ 91 ہزار ایکڑ اراضی کو پورے سال تک پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔