سپریم کورٹ نے 10سالہ بچی کے اغوا برائے تاوان میں ملوث پولیس اہلکار کی ضمانت منظور کرلی
اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے دس سالہ بچی کے اغوا برائے تاوان میں ملوث پولیس اہلکار بہادر علی کی سزا معطل کرکے کی ضمانت منظور کرلی۔ کراچی رجسٹری میں اغوا برائے تاوان میں ملوث پولیس اہلکار کی سزا کے خلاف اپیل اور درخواست ضمانت کی سماعت کی۔