بھارت: جنگلی ہاتھیوں کے 2 حملوں میں 5 افراد مارے گئے
کولکتہ (نیٹ نیوز) بھارتی صوبے مغربی بنگال کے ضلع بردوان میں جنگلی ہاتھیوں نے دو واقعات میں 5 افراد کو مار دیا۔ محکمہ جنگلات کے عہدیدار نے بتایا کہ پیر کے روز ایک شخص گھر سے نکلا تو 5 ہاتھیوں سے اسکا سامنا ہوگیا۔ ایک ہاتھی نے اسے فضا میں اچھال دیا اور وہ مر گیا۔ اتوار کے روز اسی ضلع میں ہاتھیوں نے حملہ کر کے 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا۔