• news

بھارتی ایٹمی پروگرام کو اندر سے خطرہ لاحق ہے، حفاظتی انتظامات پاکستان کے بہتر ہیں: امریکی رپورٹ

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) ایک امریکی تحققاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے ایٹمی پروگرام اور ایٹمی اثاثوں کو باہر سے نہیں اندر سے خطرات لاحق ہیں۔ ہاورڈ کینیڈی سکول کی جاری کردہ ریسرچ کے مطابق پاکستان کی ایٹمی تنصیبات کو تو دہشت گردوں سے خطرات لاحق ہیں مگر بھارت میں یہ خطرات اندرونی جانب سے نمودار ہوئے ہیں اور ان میں سے بڑا خطرہ کرپشن دوسرا امن و امان اور ایٹمی منصوبوں پر کام کرنیوالے عملے کی جانوں کا غیر محفوظ ہونا ہے اس کے علاوہ ایٹمی پاور پلانٹس کی غیرمناسب دیکھ بھال ہے جس کی تازہ مثال گجرات کا ککراپار ایٹمی پلانٹ کا حادثہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی ایٹمی پروگرام کی حفاظت کے ریاستی اقدامات پاکستان کی نسبت خاصے کمزور ہیں، 2008ء میں بھابھا ایٹمی ریسرچ سنٹر کا دورہ کرنیوالے امریکی ماہرین نے اس سنٹر کے حفاظتی انتظامات کو انتہائی کم درجے کا قرار دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن