• news

دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن منایا گیا پاکستان میں ہر سال 1800 ارب روپے کا پانی ضائع ہوتا ہے: رپورٹ

لاہور + اسلام آباد (نیوز رپورٹر+ اے این این ) دنیا بھر کی طر ح پاکستان میں پانی کا عالمی دن گزشتہ روز منایا گیا۔ اس حوالے سے لاہور اور دیگر شہروں میں خصوصی تقریبات بھی منعقد کی گئیں۔دوسری طرف پاکستان میں آبی ذخائر کم اور محدود ہونے کی وجہ سے ہرسال 1800ارب روپے کا قیمتی پانی ضائع ہو جاتا ہے۔ عالمی یوم آب کے موقع پر سامنے آنے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں آبی ذخائر نہایت کم ہیں جس کے سبب ہر سال 1800ارب روپے مالیت کا قیمتی پانی سمندر میں گرکر ضائع ہو جاتا ہے۔ پاکستان کا شمار ان ملکوں میں ہوتا ہے جہاں پانی کی قلت ہے لیکن سالانہ 30ملین ایکڑ فٹ پانی سمندر برد ہوجاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن