سٹاک مارکیٹ میں مندا‘ سرمایہ کاری 40 ارب روپے کم ہو گئی‘ انڈیکس 94.57 پوائنٹس گر گیا
کراچی(مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندے کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 94.57 پوائنٹس کی کمی سے 32928.30 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر 13 کروڑ 31 لاکھ 60 ہزار 20 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 6 ارب 34 کروڑ 53 لاکھ 23 ہزار 55 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 68 کھرب 58 ارب 77 کروڑ 10 لاکھ 52 ہزار 478 روپے سے کم ہو کر 68 کھرب 18 ارب 6 کروڑ 58 لاکھ 24 ہزار 507 روپے رہ گیا۔