• news

نیسلے کی جانب سے شیخوپورہ کے علاقے بھٹی ڈھلواں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب

لاہور (کامرس رپورٹر) نیسلے کی جانب سے شیخوپورہ کے علاقے بھٹی ڈھلواں گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جانے پر علاقے کے لوگوں نے کہا پینے کا صاف پانی میسر آنے کے بعد پیٹ‘ ہیپاٹائٹس سمیت دیگر بیماریوں میں بہت زیادہ کمی ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار شیخوپورہ کے علاقہ میں بھٹی ڈھلواں کے رہائشیوں نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا دورہ کرنے والی میڈیا ٹیم سے گفتگو میں کیا جس کا اہتمام نیسلے نے کیا تھا۔ میڈیا ٹیم کو نیسلے کمپنی کی کارپوریٹ میڈیا ریلیشنز منیجر عاتکہ میر خان‘ نیسلے منیجر علی ارشد اور ٹیک سٹمز انٹرنیشنل پاکستان کے سی ای او بریگیڈیئر (ر) سائمن ٹیرف نے بریفنگ دی کہ نیسلے کی جانب سے یہاں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگایا گیا جو عالمی معیار کے مطابق ہے اور واٹر فلٹریشن سے لوگ کو پینے کا صاف پانی مفت مہیا کی جاتا ہے اور روزانہ 5 ہزار سے زائد افراد کو 25 ہزار لٹر تک پانی مفت ملتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن