ڈیرہ اسماعیل خان میں راہداری کے مغربی روٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تیاری شروع
اسلام آباد (صباح نیوز) ڈیرہ اسماعیل خا ن کے مقام پر پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کا سنگ بنیاد رکھے جانے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی طرف سے آئندہ ماہ اپریل کے پہلے ہفتے میں کا سنگ بنیاد رکھنے کا امکان ہے۔ جب کہ خیبر پی کے حکومت سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ میں صوبے کے نمائندگی کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی برائے اقتصادی راہداری میں پیش نہ کرسکی۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی جانب سے اس معاملے پر وفاقی حکومت کو پے در پے خطوط بھجوانے کا سلسلہ ضروری جاری ہے تاہم اس قومی منصوبے کی نگران پارلیمانی کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں خیبر پی کے کے وزیر توانائی عاطف خان شرکت کے باوجود اس معاملے کو اس اہم فورم پر نہ اٹھا سکے۔