• news

فیصل آباد میں لڑکی، کندیاں میں نوجوان نے زندگی ختم کرلی

فیصل آباد +کندیاں (نمائندہ خصوصی +نامہ نگار) فیصل آباد میں لڑکی ، کندیاں میں نوجوان نے زندگی ختم کرلی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں فیکٹری ایریا کے علاقہ پریمئر کالونی کی 22 سالہ رمشاء ریاض نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔کندیاں کے محلہ احمد آباد میں ٹیلی فون ایکسچینج کے نزدیک رہائش پذیر نذیر قریشی نوجوان گھریلو پریشانیوں میں مبتلا تھا دلبرداشتہ ہو کر اس نے گذشتہ روز گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن