پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹی بی کے خاتمے کا دن آج منایا جائیگا
لاہور (این این آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں تپ دق (ٹی بی) کے خاتمے کا دن آج (جمعرات) منایا جائیگا۔ اس دن کی مناسبت سے خصوصی تقریبات اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ٹی بی کے بڑھتے ہوئے مرض کے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کی جائے گی۔ محکمہ صحت پنجاب کے زیراہتمام تپ دق کا عالمی دن آج 24 مارچ کو منایا جا رہا ہے۔ پراونشل ٹی بی کنٹرول پروگرام نے اس دن کے حوالے سے تپ دق کی بیماری کے بارے میں عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے مختلف پروگرام ترتیب دئیے ہیں۔ اس سلسلہ میں مرکزی تقریب سہ پہر 3.30 بجے جیلانی پارک میں منعقد ہوگی جس میں مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق مہمان خصوصی ہوں گے۔