• news

سپریم کورٹ: آصف علی زرداری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان آج جمعرات کو سابق صدر آصف علی زرداری، سابق چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری کے خلاف توہین عدالت جبکہ سابق وزیر داخلہ رحمٰن اے ملک سمیت دیگر رہنمائوں کی دہری شہریت کے خلاف محمود اختر نقوی و دیگرکی درخواستوں کی سماعت کرے گی۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن