• news

وزیر آباد: اڑھائی سالہ بچی نالے میں گر کر جاں بحق، ورثا، اہل محلہ کا شدید احتجاج

وزیرآباد (نامہ نگار) محنت کش کی ا ڑھائی سالہ بچی کھیل کود کے دوران ملحقہ سیوریج کے نالہ میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔ واقعہ کیخلاف لواحقین اور اہل محلہ نے ٹی ایم اے حکام کے خلاف شدیداحتجاج کیا۔ محمد حامد اپنی فیملی کے ساتھ ماڈل کالونی میں رہائش پذیر ہے گذشتہ روز اُس کی اڑھائی سالہ بیٹی منیشا گلی میں کھیل رہی تھی اچانک لاپتہ ہو گئی اس کی والدہ جو گھر کے کام کاج میں مصروف تھی بچی کے گھر نہ آنے پر اُسے تفتیش ہوئی۔ تلاش کے بعد اُس کی نعش گھر کے باہر سیوریج کے بڑے نالہ سے برآمد ہوئی بعد میں پتہ چلا کہ وہ بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے نالہ کے گہرے پانی میں ڈوب گئی تھی۔ اس سے قبل بھی اسی نالہ میں بچوں کے گرنے کے متعدد حادثات رونما ہو چکے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن