توانائی منصوبوں کی بولی کیلئے کمپنیاں حلف نامہ جمع کرانے کی پابند ہونگی: وزارت پانی و بجلی
اسلام آباد (آئی این پی) وزارت پانی و بجلی نے نندی پور منصوبے پر شدید سیاسی تنقید سے سبق سیکھتے ہوئے آئندہ نئے توانائی کے منصوبوں میں شفافیت کیلئے دلچسپی ظاہر کرنیوالی کمپنیوں کو منصوبوں کی بولی میں شمولیت سے قبل کرپشن اور بدعنوانی نہ کرنے کا حلف نامہ جمع کرانے کا پابند بنا دیا۔