• news

پاکستان ‘ روس کی پارلیمان کے درمیان 70 سے زائد ورکنگ گروپ موجود ہیں: ایاز صادق

اسلام آباد (آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور روس کی پارلیمان کے درمیان ستر سے زائد ورکنگ گروپ موجود ہیں، پاکستان اور روس کے درمیان سویت یونین کے دور کے مالی تنازعات موجود تھے جن کو حل کر لیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں، روس کے سفیر الیکسی ڈیڈوو یوروچ نے کہا کہ باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے دونوں ممالک کو مل کر چلنا چاہئے، وقت کا تقاضا ہے کو دونوں ممالک کے تعلقات کو عوامی و تجارتی سطح پر فروغ دیا جائے، پاکستان اور روس کے درمیان ممکنہ تجارت کے فروغ کی ضرورت ہے۔ روس کے اعزازی کونسلر حبیب احمد کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رشین فیڈریشن کے سفیر الیکسی یوروچ نے کہا کہ پاکستان اور روس میں تجارت کے فروغ کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر روسی فیڈریشن کے اعزازی کونسلر حبیب احمد نے کہا کہ پاک روس بین الحکومتی کمشن کے اجلاس سے دونوں ممالک کے میں تعلقات کے فروغ کا موقع ملا۔

ای پیپر-دی نیشن