اتحاد اہلسنت کیلئے ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے مختلف دھڑوں کا اجلاس آج طلب کر لیا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) اہلسنت جماعتوں کے اتحاد کےلئے کوششیں تیز ہوگئیں۔ اس سلسلے میں تمام اہلسنت دھڑوں کا مشترکہ اجلاس آج لاہور میں طلب کرلیا گیا ہے۔ جمعیت علماءپاکستان (نورانی) کے سربراہ صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر سے اہلسنت اتحاد کے سلسلے میں مختلف اہلسنت جماعتوں کے رہنماوں نے جامعہ نعیمیہ لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں سنی اتحادکونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، سنی تحریک کے ثروت اعجاز قادری، جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر راغب نعیمی، مفتی محمد خان قادری، علامہ علی احمد قصوری اور دیگر شامل تھے۔