• news

پاکستان کو فلاحی مملکت بنا کر قائداعظم کے خواب کو پورا کیا جائے: ارشد بلوچ


لاہور (پ ر) یوم پاکستان کے سلسلے میں مجلس شہباز پاکستان کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مجلس شہباز ارشد بلوچ نے کہا ہمیں پاکستان کو مکمل فلاحی مملکت بنانا ہوگا۔ تب ہی قائداعظم کا خواب پورا ہوگا۔ انہوں نے کہا ملک سے دہشت گردی کے ساتھ ظلم‘ جبر‘ اقربا پروری اور ناانصافی کو ختم کرنا ہوگا۔ قبل ازیں مجلس شہباز کی طرف سے مفکر پاکستان علامہ اقبال کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ۔

ای پیپر-دی نیشن